September 26, 2020

پوری زند گی- میں اور چاند

Charcha for Awe-inspiring Urdu Stories

پوری زند گی- میں اور چاند             

رات کے سوا بارہ بج رہے ہیں ھر طرف ھو کا عالم ھے خاموشی سائیں سائیں کر رھی ھے ۔میرے چاروں طرف اندھیرا پھیلا ھے ۔زرد بلب کی روشنی کھیں دور سے دکھای دے رھی ھے۔ تھوڑی تھوری دیر کے بعد قریب سےھی کتوں کے بھونکنے کی آواز اس سکوت کو توڑ دیتی ھے۔یا پھر کسی موٹر بایک کی آواز کان کے پردے پھاڑتی ھوئ رات کے اندھیرے سے ٹکراتی ھے تو زندگی کے ھونے کا احساس ھو تا ھے  ۔

اور چاند! ہاں چاند, یہ بھی تو ذندگی کی علامت ھے۔   ستاروں بھرے آسمان پرحوبصورت چاند مسکرا رھا ھے۔جیسے مجھ سے پوچھ رھا ھو۔ کہ رات کے اس پہر ہاسٹل کے لان میں کیوں بیٹھی ھو؟اس کے سوال پرمیں نے بھی مسکرا کر دیکھا اور جواب دیا کہ “تم کیا جانو میرے دل کی حالت”چاند نے میرے اس سوال پر حیرت سے دیکھا اور کہا کہ”تم اپنے دل کی حالت کہ سکتی ھو میں کسی کے دل کی حالت کو کیسے جانوں جب کہ میرا اپنا دل اپنی حالت کو سمجھنے سےقاصر ھے”۔

میں یہ سن کر بہت حیران ہوی کہ چاند بھی دل کی بات کہ سکتا ھے اس کا بھی دل ھے ۔پھر مجھے خیال آیا کہ “کیوں چاند اس نظام کا حصہ نہیں اور جو بھی اس نظام فطرت کا حصہ ھے احساسات رکھتا ھے اور ان احساسات کو بیان کرنے سے قاصر ھے ” مجھے لگا کہ اچانک چاند نے اپنا منہ میری طرف سے پھیر لیا ھے میں پریشان ھو گئ کہ کہ میں نے ایسا کیا کہ دیا جو چاند مجھ سے ناراض ھو گیا اسی پریشانی میں رات کا  1 بج گیا ھوا میں خنکی بڑھ گئ میں سوچ رہی ھوں کہ کمرے سے شال لے آوں چاند اب بھی منہ موڑے کھڑا ہے میرا تجسس اور بھی بڑھ گیا ہے جانے کیا بات ھوئ ؟جو وہ ناراض ھو گیا دور روشن بلب بھی بجھ گیا اندھیرا بڑھ گیا ہے۔

 اب مجھے خوف محسوس ھو رھا ھےمیں نے کمرے کی طرف قدم بڑھاے اور آخری نظر چاند پر ڈالی اور میرا اگلا قدم رک گیا ۔یوں لگا جیسے چاند کہ رھا ھو رک جاو ابھی مت جاو میں تم سے ناراض نہیں یہ دیکھو میں تم سے بات کر رھا  ھوں بس اظہار کے اس لمحے نے میری پوری ذندگی قید کر لیمیں چاہ کر بھی نہی جا سکی یہ اظہار ہی مجھے چاند سے چاہیے تھا ۔

 جب انسان کو کسی سے محبت ھوتی ھے تو وہ پوری ذندگی محبوب کے نحرے برداشت کرتا رھتا ھے۔بس اسے صرف اظہار چاہیے ھوتا ھے٫ جیسے مجھے ملا ھے اور اب میں اس اندھیرے سے خوف کھاے بغیر اپنے چاند کے ساتھ ہوں۔

سحر رئیس دُرّانی

3 thoughts on “پوری زند گی- میں اور چاند

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may have missed