September 26, 2020

کیوں؟ – آزاد نظم

Charcha for Shayari

کیوں؟

ہم” اگر خاص نہیں تو”

تو  یہ خاص سی  شناسائی کیوں ہے؟

یہ بندھن بھی اگر خاص نہیں

تو پھر یہ خاص سی دل لگی کیوں ہے؟

تم  سمجھے ہی نہیں کبھی ہمیں

تو  پھر اب یہ خاص سی بیزاری کیوں ہے؟

ہماری سوچ سے نکل کر 

یہ الفاظ رقص میں کیوں ہیں؟

ہم نے تو سوچا ہی ہمیشہ عام سا

تو پھر ا ب یہ خاص سی سوچ کیوں ہے؟

گر یہ سوچ بھی خاص نہیں 

تو پھر یہ سوچ کیوں ہے؟

ہر بات خاص کیوں ہے؟

ہر با ت میں  راز کیوں ہے؟

سَحر  

1 thought on “کیوں؟ – آزاد نظم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may have missed