October 24, 2020

زہرناک غم

Charcha for Urdu Literature

افسوس کہ یہ کیا ہو رہا ہے- آج بہت دنوں کے بعد قلم اُٹھایا اور سوچا کہ کچھ اچھے دنوں کے قصے تحریر کروں لیکن دل، کل کے موٹروے والے واقعے کے بعد مر سا گیا ہے کہ یہ کیا ہے؟یہ کیا ہو رہا ہے؟ہم کہاں رہتے ہیں؟ اُس سے پہلے کراچی والا واقعہ رونما ہوا تھا- اور اس سے پہلے ان گنت واقعات سے اخبارات، ٹی وی چینلز بھرے ہوئے ہیں- لیکن کل کے واقعے نے دل دہلا دیا کہ اولاد کے سامنے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ کیا اس طرح کے جانور کھلے عام پھر رہے ہیں؟؟؟؟؟آج میرے پاس الفاظ نہیں ہیں

یا خدایا! میرے مولا – میر ے پیارے اللہ رحم فرما- افسوسں کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ علیہ السلام کی یاد آگئی کہ اب اِس معاشرے کو انکی ضرورت تھی- جب اُس عورت کی دھائی پر یہ نہ کہا جاتا کہ یہ ہمارا علا قہ نہیں ہے- بلکہ اس کو تسلی تو دلا دی جاتی کہ آپ پریشان نہ ہوں- ہم ابھی آپکو ٹریسں کر لیتے ہیں- اس ٹائم ان کے الفاظ آج انکو ہیرو بنا سکتے تھے- لیکن انکے لیے اللہ کا جو حکم تھا وہ ہی الفاظ ادا ہوئے

اب میری آپ سب سے یہ گزارش ہے کہ میر ی اُس ماں ،بہن، اور بیٹی کے لیے دعا کریں کہ اللہ پاک اُس کی یہ آزمائش  ختم کرے- اللہ پاک اُس کو، اس کی اولاد کو اِس زہرناک غم کو بھلانے میں مدد کرے، آمین- یہ تحریر کرتے ہوئے جب میری آنکھیں بھیگ رہی ہیں، جب میرا دل غم سے پھٹا جا رہا ہے تو ، تو یہ غم —اُس کے لیے اور اُس کی اولاد کے لئے ایک سانحے سے کم نہیں- اب میرے پاس لکھنے کو کچھ نہیں – آپ، میں اور ہم سب کو چاہیے کہ ان کے لئے دیا کریں- آمین

سَحر 

  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may have missed